اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلی کی خبریں جھوٹی اور جعلی ہیں ۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ایسی خبروں کی تردید کردی۔ قومی بینک کاکہنا ہے کہ نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے بارے میں جعلی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن چینج کرنے یا کرنسی چینج کرنے کی خبریں جھوٹی اور جعلی ہیں ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی جعلی تصاویر اور خبریں زیرِ گردش ہیں اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی کوئی تجویز فی الحال زیرِ غور نہیں ہےجبکہ عوام کی جانب سے بغیر تصدیق کئے ان خبروں کو بڑی تعداد میں ری شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔