انڈونیشیا :ماحول کو صاف رکھنے کیلئے لائبریرین کا انوکھا اقدام

جکارتہ(پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں لائبریرین ریڈن رورو کی کتابوں سے مثالی دوستی ہے اور وہ بچوں میں بھی اس عادت کو بیدار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔بچے کچرا دے کر کتاب حاصل کرسکتے ہیں، صرف پلاسٹک کی چیزیں کچرے کی گاڑی میں ڈالیں اور نئی کتاب اٹھالیں۔خاتون نے اپنی موبائل کچرا لائبریری سے تین سال میں کئی بچوں کو علم دوست بناچکی ہیں اور انہوں نے اپنا یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے، وہ چاہتی ہیں کہ بچوں میں بھی مطالعے کا شغف پیدا ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ریڈن رورو نامی علم دوست خاتون بچوں کو کتابوں سے محبت اور مطالعے کی طرف راغب کرنے کیلئے کچرے کے بدلے کتابیں بانٹ رہی ہیں۔اس اقدام سے ناصرف بچے کتابوں سے روشناس ہورہے ہیں بلکہ ماحول بھی کچروں سے پاک ہورہا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہر ہفتے تقریباً 100 کلو کچرا جمع کر لیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس کام کو مزید وسعت دینے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More