وزیراعظم عمران خان کا میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) دبئی میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہے، اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں فتح حاصل کرلیتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر قومی ٹیم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہ کہ آج کا میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More