جاپان میں پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کی سبارو کارپوریشن نے پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کرادی ہے ۔ سولٹرا کے نام سے متعارف کرائی گئ کار سبارو نے معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے تعاون سے تیار کی ہے ۔

الیکٹرک گاڑیوں کی تیزی سے مانگ میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب دنیا بھر میں کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ماحولیاتی قوانین کو سخت کیا گیا ہے۔

ٹویوٹا نے گزشتہ ماہ بیٹری الیکٹرک وہیکل کا بھی اعلان کیا تھا۔ ٹویوٹا جس نے ہائبرڈ الیکٹرک کاریں سب سے پہلے متعارف کرائی ہیں لیکن مکمل الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ میں دیر سے آیا ہے۔ ٹویوٹا آٹو بیٹری کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے آئندہ 10 سال میں ساڑھے 13 ارب ڈالر بھی خرچ کر رہا ہے۔ سبارو کی گاڑیوں کی فروخت ٹویوٹا کی گاڑیوں کے دسویں حصے سے بھی کم ہے جو کہ پیداواری حجم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ہے۔

سبارو نے دعویٰ کیا کہ فرنٹ وہیل ڈرائیو سولٹرراایک بار چارج ہونے پر 530 کلومیٹر جبکہ آل وہیل ڈرائیو ورژن ایک ہی چارج پر 460 کلومیٹر ڈرائیو کر سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More