انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قومی یوم شجرکاری کی تقریب سے خطاب میں اعلان کیا کہ ترکی 2023 کے آخر تک تقریبا ً7 ارب پودے لگائے گا اور ملک کا 30 فیصد رقبہ جنگلات سے ڈھکا ہوا ہوگا۔
ترک صدر طیب ایردوان نے کہا کہ اس وقت ترکی جنگلات کے مطالعے میں یورپ میں پہلے اور عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔ پیرس موسمیاتی معاہدے کے تحت ترکی نے 2053 کے لیے صفر اخراج کا ہدف مقرر کررکھا ہے ۔
اپنے خطاب میں ترک صدر نے بتایا کہ جنوب مغربی صوبوں میں موسم گرما کےد وران آگ سے متاثرہ جنگلات میں تیزی سے دوبارہ پودے لگارہے ہیں اور ایک سال کے اندراندر وہاں 252 پودے لگائیں جائیں گے ۔
ایردوان نے کہا ، "ایک طرف جنگلات کے بہت بڑے علاقے جل رہے ہیں، دوسری طرف سیلاب، اور دوسری طرف خشک سالی جیسے موسمیاتی واقعات میں تبدیلی فطرت کی وارننگز ہیں۔ ہم ان وارننگز کو دیکھتے ہیں اوراس تبدیلی کے نتائج کو روکنے کے لیےہم جو بھی پودا لگاتے ہیں وہ ہماری جدوجہد کی علامت ہوتا ہے۔،”