کرشنگ سیزن کا آغاز ،چینی کی قیمتوں میں کمی آ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) رواں ماہ شوگر ملز کی جانب سے گنے کی کرشنگ شروع کئے جانے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے گھٹ کر 100 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی تھوک قیمت 4 روپے گھٹ کر 102 روپے ہوگئی ہے تاہم خوردہ مارکیٹوں میں فی کلوگرام چینی 110 سے 115روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گنا بیلنے کا سیزن شروع ہونے اور چینی کی نئی بمپر پیداوار کے باعث ہفتے کو چینی کی ایکس مل قیمت 4 روپے گھٹ کر 100 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں چینی کی سالانہ پیداوار کا حجم 69لاکھ ٹن ہے جبکہ کھپت کا حجم 59 لاکھ ٹن ہے لیکن رواں سال تقریبا 10لاکھ ٹن کے اضافے کے ساتھ ملک میں 79لاکھ ٹن کی پیداوار متوقع ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More