ترک صدر طیب ایردوان نے یونانی اخبار پرتوہین کا مقدمہ دائرکردیا

 

ایتھنز (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایک یونانی اخبار پر توہین آمیز ہیڈلائن لگانے کا مقدمہ درائر کردیا ہے ۔
ایک یونانی اخبار کو ترکی کے صدر کی جانب سے ترکی میں فوجداری مقدمے کا سامنا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک بے ہودہ شہ سرخی لگا کر ترک صدر کی توہین کی ہے ۔ یونانی اخبار اس کارروائی کو آزادی اظہار کی بے مثال توہین کے طور پر پیش کر رہا تھا لیکن اسے ایتھنز میں حکومت کی طرف سے بہت کم حمایت مل رہی ہے۔
یونانی روزنامے نے مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کے حقوق پر ترکی کےساتھ تنازعے پر توہین آمیز ہیڈلائن لگائی ۔
یونان کی وزارت خارجہ اور حکومت نے اب تک اخبار کے بے ہودہ انداز کی حمایت نہیں کی البتہ یہ کہا ہے کہ یونانی حکومت مقدمے اور ممکنہ قید کی سزا کے لیے اخبار کے ادارتی عملے کو ترکی کے حوالے نہیں کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More