لاہور (پاک ترک نیوز) آذر بائیجان اور آرمینیا میں دوبارہ کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ آذربائیجان کی سرحد پر آرمینیا کے ایک اور حملے میں 7 آذری فوجی شہید، 10زخمی ہونے کی اطلاعات سا منے آئی ہیں۔
امریکہ اور یورپ کو دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش ہے۔
یاد رہے چند روز قبل روس کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا تھا ۔