ڈھاکا(پاک ترک نیوز) تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
ڈھاکا میں سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا ۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی میزبان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 124رنز بنا سکی ۔
بنگلادیش کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم بابر اعظم 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن رضوان 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
حیدر علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 45 رنز کی اننگز کھیلی تاہم آخری اوور میں جب پاکستان کو 8 رنز درکار تھے وہ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد مزید ایک وکٹ گرنے سے قومی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی، بنگلادیشی بولر نے آخر اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم محمد رضوان نے 20 ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا مار کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی پہلی وکٹ صرف 7 کے مجموعی اسکور پر گرگئی جس کے بعد محمد نعیم اور ون ڈاؤن آنے والے شمیم حسین نے اسکور آگے بڑھایا، محمد نعیم نے 47 جب کہ شمیم حسین نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔