واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں ایک عجیب و غریب واردات سامنے آئی ہے جس میں ایک نہ دو بلکہ پورے 80ڈاکوئوں نے ایک منٹ میں پورا سپر سٹور لوٹ لیا ۔ پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میںایک ساتھ 80 ڈاکووں نے سپر سٹور پر دھاوا بول دیا ایک منٹ میں ڈکیتی کر کے بھاگ کھڑے ہوئے۔
دوران ڈکیتی تین ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور مرچوں کا سپرے کرنے کے بعد قیمتی سامان اور پیسوں سے بیگ بھر کر غائب ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں نے ماسک پہنے ہوئے جس کے باعث ان کی شناخت کرنا مشکل ہو گا ۔ پولیس نے واقعے کے بعد تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان پر ڈکیتی کی سازش ، چوری ، اسلحہ اور دیگر کئی دفعات لگائی گئی ہیں۔
موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران 25 سے زائد گاڑیوں نے سڑک کو بلاک کر رکھا تھا۔
ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں لوٹ مار کرنے والے اپنی گاڑیوں میں داخل ہونے سے پہلے بیگ اور بکسوں کے ساتھ سڑک پر بھاگ رہے ہیں جن کے پاس چوری شدہ سامان موجود ہے۔