ماسکو (پاک ترک نیوز)روسی ادارے ملٹری انڈسٹریل کارپوریشن نے روسی بحریہ کے لئے جدید ترین ٹی ۔سرکون ہائپر سانک کروز میزائیلوںکی پیداوار کا کام شروع کر دیا ہے۔جبکہ اس میزائیل کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے رواں ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ اس جدید ترین میزائیل کی روسی بحریہ کو فراہمی آئندہ سال 2022ء کے آغاز تک شروع کر دی جا ئے گی۔اب میزائیل سازی کے اس منصوبے سے وابستہ ذرائع نے ٹی۔ سرکون میزائیلوں کی پیداوار کے آغاز کا انکشاف کیا ہے۔ حالانکہ ان کی کارکردگی جانچنے کے لئے ٹیسٹوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔
نیوز ایجنسی تاس کے مطابق ٹی ۔ سرکون میزائیلوں کے مختلف حصوں کی کارکردگی جانچنے کے لئے ٹیسٹوں کا سلسلہ رواں سال کے وسط سے جاری ہے اورروسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگوکےمطابق18 نومبر کو اس میزائیل کے ایک ایٹمی آبدوز سے فائر کرنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا جا چکا ہے۔
سابقہ پوسٹ