امریکہ:سکول میں فائرنگ سے 3طالب علم ہلاک،6زخمی

 

واشنگٹن: (پاک ترک نیوز) امریکہ میں سکول میں فائرنگ سے تین طالب علم ہلاک اور 6زخمی ہو گئے ۔

فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن میں واقع سکول میں پیش آیا ۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں ایک استاد بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں واقع ایک سکول میں 15سالہ ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3طلبا ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے زخمی ہونیوالوں میں ایک ٹیچر بھی شام ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 15سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔فائرنگ آکلینڈ کاؤنئی کے آکسفورڈ ہائی سکول میں ہوئی۔ زخمیوں کو ایمبولنس اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک طالب علم کےمطابق سکول میں کچھ دنوں سے فائرنگ کی ٹریننگ بھی دی جارہی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More