لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں سموگ کا راج جاری ۔لاہور آلودہ ترین شہرقرار دیدیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 356 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہے۔فیصل آباد ، گوجرانوالہ میں بھی سموگ کا چھائی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ۔ دہلی اور کولکتہ کا بالترتیب دوسرا اور تیسرا نمبر رہا ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ آلودگی 495 ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ میں 484، بحریہ ٹاؤن میں 444، ڈی ایچ اے میں 478، انارکلی بازار میں 408، ماڈل ٹاؤن میں 451، ٹھوکر میں 437 ائیر کوالٹی انڈیکٹس ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی ہے۔