انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری جاری ہے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور جس کے بعد ڈالر کی قیمت 176 روپے 42 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔یکم جولائی سے اب تک ڈالر 18روپے 88 پیسے مہنگا ہوا جس کے نتیجے میں ملکی قرضوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More