امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور(پاک تر ک نیوز) امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1 روپیہ بڑھ گیا اور قیمت 179 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 35 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کرنسی بدترین گراوٹ کا شکار ہے، اس وقت فوری طور پر ملکی کرنسی کی بہتری کی امید عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط اور سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کا قرض ہے، کیونکہ ملک بھر میں ریکارڈ تجارتی خسارہ کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More