نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں ایک سال سے جاری کسانوں کا احتجاج مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کردیا گیا۔
میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے کسانوں کے مطالبات کی تحریری منظوری کے بعد کسانوں کی جانب سے ایک سال سے جاری احتجاج کو ختم کردیا گیا ہے ۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سرحد پرعارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہزاروں کسانوں کی گھروں کوواپسی شروع ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ کسانوں نے گزشتہ سال نومبرمیں مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا آغازکیا تھا۔ احتجاج کے دوران کسانوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سابقہ پوسٹ