لیبیا میں پہلے صدارتی انتخاب کی تیاری مکمل

تریپولی (پاک ترک نیوز)لیبیا میں قیام امن کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن کے لئے ووٹنگ 24دسمبر کو ہوگی۔الیکشن میںکامیابی کے لئے 50فیصد سے زائد ووٹ لینا لازمی ہے۔ اور کسی بھی امیدوار کے اس میں ناکام رہنے پر سرفہرست دو امیدواروں میں 24جنوری2022ء کو حتمی مقابلہ ہوگا۔ لیبیا کے پہلےصدر کے عہدے کے لئے سات امیدوار میدان میں ہیں۔
لیبیا کی عبوری حکومت کے سربراہ رمضان ابو جنہ نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لیبیا کے تاریخی صدارتی انتخاب کے لئے تیار ہیں۔الیکشن کمیشن نے اقوام متحدہ کے تعاون سے انتخابات سے متعلقہ تمام امور کو حتمی شکل دے دی ہے ۔امید ہے کہ یہ انتخاب لیبیا کو تعمیر و ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائے گا۔
لیبیا پر2011ءمیں امریکہ کی قیادت میں نیٹو کے حملے کے بعد لیبیا کے دس سال تک خانہ جنگی کا شکار رہنے کے بعد ستمبر 2020ء میں طے پانے والے امن کے قومی معاہدے کے نتیجے میں تیل کی دولت سے مالامال ملک پھر سے استحکام حاصل کر رہا ہے۔
لیبیا کے 24دسمبر کو ہونے والے پہلے صدارتی انتخاب میںحصہ لینے والے سات امیدواروں میں سابق ڈکٹیٹر معمر قدافی کے بیٹے سیف السلام القدافی، صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنے والے عبدالحمید دبیبہ، لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتراور سپیکر اسمبلی اگویلا صالح عیسیٰ نمایاں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More