سری لنکا میں 310 کلوگرام وزنی نیلم کی دریافت

کولمبو (پاک ترک نیوز)سری لنکا کے قیمتی پتھروں کی دریافت کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے علاقے رتناپورہ سے اب کی بار 310 کلوگرام وزنی نیلم دریافت ہوا ہے۔
گذشتہ روز نمائش کے لئے پیش کئے جانے والے نیلم کے بارے میں سری لنکن حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا اب تک دریافت ہونے والاسب سے بڑا نیلم ہے۔اور اپنی قسم کا انوکھا پتھر ہونے کی مناسبت سے اسے "ایشیاء کی رانی” کا نام دیا گیا ہے۔سری لنکا کے حکومتی عہدےداروں کا کہنا ہے کہ اس پتھر کی شناخت اور درجہ بندی اب تک صرف مقامی جواہر شناسوں ہی نے کی ہے ۔جبکہ بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر مستند اداوں کی طرف سے اس 310 کلوگرام وزنی نیلم کی درجہ بندی ہونا باقی ہے۔
ہیرے جواہرات کی برآمد سرلنکا کی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے جو ہرسال لگ بھگ ایک ارب ڈالر مالیت کے ہیرے اور جواہرات برآمد کرتا ہے۔جبکہ رتناپورہ کے علاقے میں لاکھوں افراد کا روزگار اسی صنعت سے وابستہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More