ماسکو ( پاک ترک نیوز)روسی پروٹون-ایم کیرئیر راکٹ دو مواصلاتی سیاروں ایکسپریس-اے ایم یو۔3 اور ایکسپریس-اےایم یو-7 کو لیکر آج خلاء میں روانہ ہوگا۔
روسی خلائی ادارے روسکموس کے جاری کردہ پیر کے روز بیان میں بتایا گیا ہے کہ پروٹون راکٹ نے اٹلی سے تعلق رکھنے والے ان مواصلاتی سیاروں کو 2020ء میں خلاء میں پہنچانا تھامگر کرونا کی آمد اور اٹلی کے اس وباء سے بری طرح متاثر ہونے کی بنا پر یہ عمل تاخیر کا شکارہو گیا تھا۔
بیان کے مطابق یہ مواصلاتی سیارے پیر کی شام بیکنور کے روسی خلائی مستقر سے روانہ ہوں گے اور اپنی روانگی کے تقریباً نو منٹ بعد یہ ایک بوسٹر کے ہمراہ راکٹ کے اوپری حصے سے الگ ہو جائیں گے ۔ جس کے بعد ان مواصلاتی سیاروںکو یکے بعد دیگر 17 سے 18گھنٹے میں انکے مدار میں پہنچایا جائے گا۔ جبکہ ان مواصلاتی سیاروں کے اپنے مستقل مداروں تک پہنچنے میں 56سے57روز لگیں گے۔
اگلی پوسٹ