ہیٹی؛ گیس ٹینکر میں آتشزدگی سے 50سے زائد افراد زندہ جل گئے

پورٹ او پرنس(پاک ترک نیوز) افریقی ملک ہیٹی میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں 50 سے زائد افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔آگ لگنے کے بعد 20سے مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں ایک گیس ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے ایک دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔
حکام کا کہنا کہ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں جب کہ دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کے 20 سے زائد مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ تباہ ہونے والے گھروں میں موجود افراد کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ہیٹی میں ایندھن کی شدید قلت ہے اور کئی مسلح گروہوں نے گیس کی لائنوں پر قبضہ کر رکھا ہے جن کی حفاطت اور دیکھ بھال کے بارے میں ان کی معلومات بھی ناقص ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More