اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستانیوں کو ریلیف مل گیا ۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ۔ اب فی لٹر پٹرول 140 روپے 82 پیسے میں ملے گا۔ اوگرا نے 11 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کی تھی ۔
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔ اب مٹی کا تیل 109 روپے 53 پیسے لٹر ملے گا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے اور لائٹ ڈیزل اب 107 روپے 6 پیسے فی لٹر ملے گا۔
اوگرا نے پندرہ روز پہلے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے باوجود اسے برقرار رکھا تھا۔اس بار اوگرا نے گیارہ روپے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کی تھی لیکن اس بار حکومت نے صرف 5 روپے لٹر پٹرول کم کیا ہے ۔