استنبول (پاک ترک نیوز)ترکی کی سٹاک مارکیٹ میں بورسا۔استنبول (بی آئی ایس ای) 100انڈکس میں تسلسل کے ساتھ بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے مگرسرمایہ کاروں کے اس اعتماد کا اثر ترک لیرا کی جانب منتقل نہیں ہوسکا جسکی قدر میں بڑی عالمی کرنسیوں کےمقابلے میں کمی جاری ہے۔
جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی بی آئی ایس ای 100انڈکس میں 24.32پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں انڈکس 2186.56پر پہنچ گیا ۔ یہ مارکیٹ کےحجم میں مسلسل اضافہ کا دسواں دن ہے اور ان دنوں میں بی آئی ایس ای 100انڈکس میںمجموعی طور پر 210پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے جومارکیٹ کے مجموعی حجم کا 8.64 فیصد ہےاور اسکا کاروباری تحمینہ 10ارب امریکی ڈالرسے زائد بنتا ہے۔
تاہم ملکی وبیرونی سرمایہ کاروں اس اعتماد کے باوجود ترکش لیرا کی قدر میں کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور جمعرات کے روز اسکی امریکی ڈالر سے شرح تبادلہ 15.034لیرا تھی جو بدھ کے روز 14.779لیرا تھی۔ اسی طرح یورو سے لیرا کی شرح تبادلہ 16.964لیرا تھی جو ایک روز قبل 16.622لیرا تھی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں لیرا کی شرح تبادلہ 19.922پر پہنج گئی ہے جو بدھ کے روز19.603 لیرا تھی۔
سابقہ پوسٹ