سعودی عرب کو سرسبز بنانے کیلئے پاکستان بلین ٹری سے اشتراک

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) سعودی عرب گرین انیشی ایٹو کا اشتراک پاکستان کے بلین ٹری منصوبے سے ہوگا۔
پاک سعودی ماہرین کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، دونوں ممالک کے ماہرین کے وفود کا تبادلہ ہوگا۔
پہلے مرحلے میں سعودی عرب کلائمیٹ چینج ماہرین کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان بھیجے گا جس کے بعد پاکستانی کلائمیٹ چینج ماہرین کا وفد جنوری میں سعودی عرب کا دورہ کرے گا ۔
پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات میں کہا کہ
سعودی ولی عہد کے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹو کے تحت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
جواب ملک امین اسلم نے کہا کہ سعودی عرب سے اشتراک دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ کو فائدہ پہنچائے گا،

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More