لاہور آج دوسرا آلودہ ترین قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور آج دوسرا آلودہ ترین شہر قرا ر دیدیا گیا۔ لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس219 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی ا ٓلودگی میں کمی ہوئی ہے ۔
لاہور میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 440ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ 429، فنجا ہاؤس 321، ماڈل ٹاؤن 317، ،مال روڈ 292، یو ایس کونصلیٹ 282، گلبرگ 267، فتح گڑھ میں 238، بہاولپور339، فیصل آباد 290، گوجرانوالہ 225،ملتان میں 196ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی شہر دہلی 246 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ ویتنام کا شہر ہنوائی 172 تیسرے، بنگلا دیشی شہر ڈھاکا 171 چوتھے، افغانستان کا شہر کابل 167 اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ جب کہ کراچی 156 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔
لاہور میں پچھلے کئی روز سے فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو طبی مسائل کا سامناہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ جب کہ خطۂ پوٹھوہا ر میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More