ترکی میں بھی سال نو پر زہریلی شراب کی فروخت

استنبول (پاک ترک نیوز)
نئے سال کے آغاز سے قبل ترکی کے مختلف صوبوں میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان میں 11غیرملکی بھی شامل ہیں۔
استنبول کےگورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں اب تک زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 22ہوچکی ہے جبکہ 16افراد شدید بیمار ہیں۔ جبکہ جعلی شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری ہے اور اب تک اس سلسلے میں 11 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔
مزید براں ترک خبر رساں ادارے اندولو کے مطابق استنبول کے علاوہ 9 دیگر صوبوں میں بھی میتھینول کی زہریلی شراب پینے سے ایک ہفتے کے دوران 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 20افراد شدید بیمار ہیں۔
ملک میں ہر بار سال نو کے موقع پر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے زہریلی شراب کی فروخت کا مکروہ دھندا کیا جاتا ہے ۔اس برس اس کی روک تھام کے لئے ملک گیر سطح پر کاروائیاں جاری ہیں جن میں 300سے زائد چھاپے مارے جا چکے ہیں جن میں 85جرائم پیشہ لوگ حراست میں لئے جاچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More