فرینچ فرائیز کا بڑا پیکٹ نہیں ملے گا،جاپان میں میکڈونلڈ کو آلوؤں کی کمی کا سامنا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)میکڈونلڈز ہولڈنگ کمپنی جاپان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں میکڈونلڈز کی برانچز پر آئندہ جمعہ کے روز سے ایک ہفتے کے لئے فرنچ فرائیز کے بڑے اور درمیانے سائز کے پیکٹوں کی فروخت معطل رہے گی۔
منگل کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق میکڈونلڈز جاپان کی جانب سے یہ اقدام کمپنی کو آلوؤں کی فراہمی میں تعطل آنے کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے۔بیان میں توقع ظاہر کی گئ ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران آلوؤں کی سپلائی کا عمل معمول پر آجائے گا جس کے بعد فرنچ فرائیز کی فروخت بھی معمول پر آ جائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More