خرطوم (پاک ترک نیوز)سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد برطرف اور بعد میں عالمی دباؤ پر بحال کئے جانے والے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیاہے۔
سینئر سوڈانی سیاسی شخصیات نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے اپنے استعفیٰ کے حوالے سے ان سے مشاورت کی ہے ۔ جس میں انہوں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں کے اندر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ دو اہم سیاستدانوں کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم حمدوک کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ وہ استعفیٰ دینے کا مصمم ادادہ کر چکے ہیں۔