کراچی :کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے مزید 8 مشتبہ کیسز رپورٹ

کراچی (پاک ترک نیوز) شہر قائد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے مزید 8نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ دو روز میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 14ہو گئی ۔
کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچے تھے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیاہے۔
ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کے لیے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں جب کہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والے 8 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مسافرخلیجی ملک کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے کراچی پہنچے تھے،محکمہ صحت سندھ کی جانب سے مسافروں کے ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مسافروں کو قرنطینہ کے لیے کورنگی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 دسمبر ملک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی جب کہ گزشتہ روز بھی اومیکرون کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آئے تھے، کچھ روز پہلے بھی ایک اور امیکرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More