‘ترکی کے کرپٹو کرنسی قانون پر جلد ہی پارلیمنٹ میں بحث ہو گی

انقرہ (پاک ترک نیوز)دینا بھر میںکرپٹو کرنسیز بہت سی حکومتوں اور مرکزی بینکوں کے لیے تشویش کا باعث بن چکی ہیں۔اب ا سی حوالے سے ترکی میںجلد ہی کرپٹو کرنسیز کے لئے قانون پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔
صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں پریس سے ملاقات کے دوران کہا کہ کرپٹو کرنسیوں سے متعلق ایک قانون تیار ہے اور جلد ہی اس پرپارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔ ملک پہلے سے ہی ڈیجیٹل ٹوکنز کی مارکیٹ کے ضوابط پر اپنے کام کو تیز کر رہا ہے، خاص طور پر اپریل میں دو کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے خاتمے کے بعد یہ انتہائی ناگزیر ہے کہ کرپٹو کرنسیز کے لئے باقاعدہ قانون بنایا جائے۔
ترکی کے مرکزی بینک کے گورنر Şahap Kavcıoğlu نے بھی کہا تھا کہ وزارت خزانہ اور مالیات کرپٹو کرنسیزکے حوالے سے وسیع تر ضوابط پر کام کر رہی ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہاتھاکہ بینک ان پر پابندی لگانے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کرپٹو کرنسیز کے حوالے سے اقدامات کی فوری ضرورت ملک میں کرپٹو کے دو سب سے بڑے تجارتی پلیٹ فارمز تھوڈیکس اور ویبٹ کوائن کے دیوالیہ ہونے کے نتیجے میں لاکھوں ترک کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوبنے کے بعد محسوس کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More