یونانی جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا

ایتھنز (پاک ترک نیوز)یونان کا جزیرہ کریٹ آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای۔ایم۔ایس۔سی) کے مطابق اس زلزلے کی ریکچراسکیل پر شدت 6.1ریکارڈ کی گئی۔ای ایم ایس سی نے مزید بتایا ہے کہ زلزلہ 80 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
جبکہ یونان کے جیوڈینامک انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ اس زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اسکی گہرائی 42.7 کلومیٹر تھی۔
دریں اثناء ملک کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس نے بتایاہے کہ مصر کے کچھ شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More