ایمسٹرڈیم(پاک ترک نیوز) ہالینڈ کی نئی حکومت 10 جنوری کو قائم ہونے کی امید ہے ۔گزشتہ انتخابات کے تقریباً 10 ماہ بعدڈچ تاریخ میں اپنی طرح کے طویل ترین مذاکرات کے بعد، سیاسی جماعتوںنے نئی حکومت کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔
جمعرات کو وزیر اعظم مارک روٹے کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈچ تاریخ میں اس طرح کے طویل ترین مذاکرات کے بعد، سیاسی جماعتوں نے اس ماہ کے شروع میں اپنے حکومتی معاہدے کی تفصیلات پر اتفاق کیا۔یہ اتحاد ان چار جماعتوں پر مشتمل ہوگا جو2017 سے برسراقتدار ہیں،تاہم رواں ماہ 17 مارچ کے انتخابات کےنتائج غیر واضح آنے کے بعد انہیں دوبارہ ساتھ لانے میں تقریباً 300 دن لگےہیں۔
روٹے سے توقع ہے کہ وہ بطور وزیر اعظم اپنی مسلسل چوتھی انتظامیہ کی قیادت کریں گے، جس سے وہ ہنگری کے وکٹر اوربان کے ساتھ یورپی یونین میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے حکومتی رہنما بن گئے ہیں۔روٹے، جنہوں نے 2010 میں عہدہ سنبھالا تھا، ڈچ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک رہنے والے وزیر اعظم بننے کی راہ پر گامزن ہیں-