میلان(پاک ترک نیوز)امریکہ نےاٹلی سےحالیہ کئی دہائیوںمیں غیر قانونی طور پراسمگل کر کے امریکہ پہنچائے جانے والے 201 قیمتی نوادرات واپس لوٹا دئیے ہیں۔
اطالوی وزیر ثقافت ڈاریو فرانسس چینی نےگذشتہ روز ایک کروڑ یورو سے زیادہ مالیت کی 201 قیمتی نوادرات کی واپسی کا خیرمقدم کیا جو اسمگل کیے جانے کے بعد امریکی عجائب گھروں اور گیلریوں میں موجود تھے۔
اس ماہ کے شروع میں امریکی حکام کے ذریعےواگزار کیے گئے 201 نوادرات میں سے 161 کو اٹلی واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ 40 مارچ 2022 تک نیویارک میں اطالوی قونصلیٹ جنرل میں نمائش کے لیے رکھ دیئے گئے ہیں۔
اطالوی ثقافت کے وزیر ڈاریو فرانسسچینی نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ یہ فن پارے ختم نہیں ہوں گے، جیسا کہ ماضی میں کئی بار ہوا ہے۔ اس کے بجائے انہیں ان جگہوں پر واپس کر دیا جائے گا جہاں سے وہ چوری کیے جانے کے بعد اسمگل کئےگئے تھے۔