جڑواں بہن بھائی مگر سالگرہ میں ایک برس کا فرق

لاہور (پاک ترک نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا لیکن دو مختلف سالوں میں، رپورٹ کے مطابق ایک بچہ 2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔گزشتہ اور موجودہ سال میں ایک ماں نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا، اور یہ سال کا فرق اس لیے پڑا کیونکہ دونوں بچوں کی پیدائش میں 15 منٹ کا فرق تھا۔
ہسپتال کے مطابق خاتون نے بیٹے کو 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو پیدا کیا جبکہ 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔اس 15 منٹ کے وقفے سے بچوں کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اور ایسے امکان کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔
امریکا میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو تمام بچوں کی پیدائش کا 3 فیصد ہے مگر سالگرہ کی مختلف تاریخ کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More