آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاویدہ باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلکوک بائراکتاروگلونے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی،باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں دفاعی اورسیکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے ، افغانستان میں امن واستحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، عالمی توجہ سےافغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں جانب سے فوجی تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق رائے ہوا ، ترک جنرل نے مسلح افواج کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکےعزم کااعادہ کیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے کہنا ہے کہ ترک جنرل نےافغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکردارکی تعریف کی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More