سرینگر( پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں 3نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔دوسری جانب سرینگرمیں 4 نوجوانوں کوگھروں سے گرفتارکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تینوں نوجوانوں کوضلع بڈگام میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس گئے خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔
قابض بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے3 نوجوانوں کوشہید کرنے کے بعد بھی بڈگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں دسمبر میں بھارتی فورسزکی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 31 کشمیری نوجوان شہید ہوئے تھے۔
اگلی پوسٹ