ٹیسلا کی چین میں فیکٹری کی دسمبر 2021 میں گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت

بیجنگ(پاک ترک نیوز) امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے دسمبر میں چین میں تیار کردہ 70,847 گاڑیاں فروخت کیں، جو کہ 2019 میں شنگھائی میں مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے بعد سے سب سے زیادہ ماہانہ شرح ہے۔
چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن (CPCA) کی جانب سے منگل کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ٹیسلا کی دسمبر کی فروخت جس میں ایکسپورٹ کے لیے 245 گاڑیاں بھی شامل تھیں وہ گزشتہ سال اسی مہینے میں فروخت ہونے والی گاڑیوں سے تقریباً تین گنا اور نومبر کی فروخت سے 34فیصد زیادہ تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال ٹیسلا کی چین سے بنی کاروں کی کل فروخت 473,078 یونٹ تھی جو کمپنی کی مجموعی 936,000 گاڑیوں کی فروخت کا نصف ہے جو امریکی کار ساز کمپنی نے گزشتہ سال عالمی سطح پربیچی تھیں۔
ٹیسلاکی شنگھائی فیکٹری جس نے 2019 کے آخر میں گاڑیوں کیپیداوار شروع کیتھی وہ جرمنی اور جاپان سمیت ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کے لیے الیکٹرک ماڈل 3 سیڈان اور ماڈل Y اسپورٹ یوٹیلیٹی گاڑیاں بناتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More