جوکووچ تنازعہ، آسٹریلین اوپن کے آج ہونیوالے ڈراز ملتوی

کینبرا(پاک ترک نیوز) سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ تنازعہ کے باعث آسٹریلین اوپن کے آج ہونے والے ڈراز ملتوی کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن ڈراز کی تقریب آج ہونا تھی جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ گرینڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ کے ڈراز میں عالمی نمبر ون جوکووچ کا نام شامل کیا گیا ہے۔
آسڑیلوی حکومت کی جانب سے بغیر ویکسینیشن آسٹریلیا آمد پر جوکووچ کا ویزا ایک بارپھر منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے ایک پریس کانفرنس بھی شیڈول ہے جس کے بعد ڈراز کا اعلان متوقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More