لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کے 94 ویں میلے کی تیاریاں کا آغاز کردیا گیا ہے ، تین برس بعد فلمی میلہ میزبان کے ساتھ واپسی کرے گا۔والٹ ڈزنی کے مطابق فلمی دنیا کا سب سے میلہ 27مارچ کو ہو گا جبکہ نامزدگیوں کا اعلان 8فروری کو کیا جائے گا۔
2018کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسکر تقریب باقاعدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔2019، 2020 اور 2021 میں ان کا کوئی میزبان نہیں تھا۔
“اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” کی شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کی خواہش ہے کہ تین سال بعد اس شاہانہ تقریب کی میزبانی برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ کو دی جائے۔
دیگر ایوارڈ شوز کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
2022 کے ایوارڈ فنکشن کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 8 فروری کو ہو گا جبکہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔
دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی ٹیلی کاسٹ کی درجہ بندی میں بھی کمی دیکھنے کو آئی ، 2021 میں امریکا میں ریٹنگ10.4 ملین لوگوں کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔
اے بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ 2022 کے آسکرز ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں دوبارہ منعقد ہوں گے۔ پچھلے سال، ایوارڈز کووڈ کی وجہ سے لاس اینجلس کے شہر کے تاریخی یونین ٹرین سٹیشن پر منتقل کر دیا گیا تھا۔