گوئٹے مالا میں انسانی اسمگلروں کی سزا 30 سال کرنے کی سفارش

گوئٹے مالا سٹی (پاک ترک نیوز) گوئٹے مالا کے صدر الیجینڈرو گیامٹی نے ملک کی کانگریس کو اانسانی اسمگلروں کے خلاف قوانین کو سخت کر نے کی سفارش کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مجرموں کی سزا کو 30 سال تک بڑھانے کے لئے کہا ہے۔
گوئٹے مالا وسطی کئی سالوں سے امریکہ کے غریب تارکینِ وطن کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ ملک رہا ہے ۔ جو بہتر زندگی کی تلاش میں میکسیکو سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ تک کا انتہائی کٹھن سفر کرتے ہیں۔
مگر حالیہ مہینوں میں متعدد واقعات میں روشن مستقبل کی تلاش میں امریکہ جانے کے خواہشمند لوگوں کے جرائم پیشہ افراد، گاڑیوں کے اندر دم گھٹنے اور ٹریفک کے حادثات سمیت دیگر واقعات میں ہلاکتوں کے بعد گوئٹے مالا کی حکومت نے لوگوں کو سمگل کرنے والے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اور اب صدررو گیامٹی نے اسمگلروں کے لیے، جو "کویوٹیز” کے نام سے جانے جاتے ہیں کی سزاؤں کو گوئٹے مالا کے قانون کے تحت مقرر 2 سے 5 سال کے درمیان سے بڑھا کر 10 سے 30 سال کے درمیان کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More