یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصٰی کے تقدس کو پامال کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ اتوار کے روز درجنوں یہودی آباد مسجد میں داخل ہوگئے جنہیں اسرائیلی پولیس اور فورسز کی اعانت حاصل تھی۔
فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے مطابق سنہ 2021 میں چونتیس ہزار یہودیوں نے مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا۔