امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ،ہنگامی حالت نافذ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ۔ 4200سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گی ۔واشنگٹن ،جارجیا اور دیگر ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کیرولائنا کے شارلٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ ہائی وے پٹرول کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد حادثات ہوئے اور سروسز کے لیے 800 سے زیادہ کالیں موصول ہوئیں۔
اٹلانٹا میں چار سالوں بعد برف باری ہوئی ، حکام کے مطابق ایمرجنسی کے ادارے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جب کہ مرکزی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More