روس اور یوکرین میں ثالثی کیلئے تیار ہیں ،ترکی

لندن(پاک ترک نیوز) ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا کہ روس اور مغربی ممالک کے درمیان ایک "سنجیدہ اور حقیقی بات چیت” جاری ہے، اور ترکی روس اور یوکرین کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
وہ ایک آن لائن ویبنار سے خطاب کر رہے تھے جس کا ایک فائونڈیشن نے کیا تھا جس کا عنوان تھا ’’ ’روس ،یوکرین تناؤ: یورپ اور نیٹو کے لیے کیا خطرہ ہے؟
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغرب اور روس کے درمیان بات چیت بہت پہلے شروع ہو جانی چاہیے تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جو کہ باعث تشویش ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم یوکرین میں یا روس اور یوکرین کے درمیان کسی قسم کی فوجی کارروائی، تصادم یا جنگ نہیں دیکھنا چاہتے۔”

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More