جوکوچ خود ویکسین بنانے والی کمپنی کے مالک نکل آئے

لاہور (پاک ترک نیوز) کورونا ویکسین نہ لگوانے پر دو روز قبل آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے والے عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکوچ خود ویکسین کمپنی کے مالک نکل آئے ۔ ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80فیصد شیئرز ان کی ملکیت ہیں۔
ڈینش بائیو ٹیک فرم میں نوواک جوکووچ نے جون 2020میں سرمایہ کاری کی تھی جو کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوان کے پر آسٹریلیا کی حکومت نے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کردیا تھا اور اب فرانس نے بھی فرنچ اوپن میں یہی شرط عائد کردی ہے ۔
یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف بعد انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More