اسلام آباد@(پاک ترک نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 99 پیسے کمی کردی۔نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
قیمتوں میں کمی گزشتہ مالی سال کے پہلی سہہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا اطلاق فروری، مارچ اور اپریل 2021 کے بلوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔