ترک فوج کو مقامی طور پر تیار کردہ ائیر ڈیفنس سسٹم ڈیلیور

مقامی طور پر تیار کردہ ائیر ڈیفنس مزائل سسٹم حصار گزشتہ روز ترک فوج کے حوالے کردیا گیا ۔
حصار او پلس کی فراہمی کے بعد ترکی ہوائی اور مزائل ڈیفنس نظام میں خود کفیل ہوگیا ہے۔ حصاراو پلس ترکی کی دفاعی کمپنیوں اسلسان، راکتستان کے تعاون سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
حصا ر او پلس مین 360ڈگری دفاعی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اسمیں 9مختلف اہداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
مزائل سسٹم لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرو، ڈرونز، کروز میزائلوں اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے مزائلوں کے خلاف دفاع فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام اسٹیشنری فورسز اور اہم اثاثو ں کے دفاع کیلئے استعمال کیا جائے گا جبکہ اسکی رینج 25 کلومیٹر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More