یورپی یونین ترکی کا سب سے بڑا اقتصادی شراکت دار ہے ،میئرلینڈرٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر انقرہ میں یورپی یونین کے وفد نے کہا کہ یورپی یونین ترکی کا سب سے بڑا اقتصادی شراکت دار ہے ، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔اس بات کا اظہار ترکی کے دورے پر موجود یورپی یونین کے وفد کے سربراہ میری لینڈرٹ نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انقرہ کے ساتھ اقتصادی روابط مضبوط ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں ان میں اضافہ ہو گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان تجارتی تواز 70بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جو کہ خطے میں سب سے زیادہ اقتصادی شراکت داری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 برسوں میں یورپی یونین اور ترکی کے درمیان شراکت داری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافے کی امید ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More