تنازعات کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) روس یوکرین اور مشرق وسطی میں تنائو کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ اوپیک ممالک کی پیداوار میں کمی کے باعث سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافے دیکھنے میں آیا ہے ۔برینٹ کروڈ کی قیمت 87.82ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔امریکی خام تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 85.14ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔
یاد رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے باعث امریکہ نے کیف میں اپنے سفارتی عملے اور ان اہلخانہ کو ملک چھوڑنے کا باضابطہ حکم دیا ہے ۔
دوسری جانب سعودی اتحاد کی جانب سے بتایا گیا کہ حوثی باغیوں کے جنوب مغربی سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل میں دو غیر ملکی زخمی ہو گئے ہیں ۔عرب لیگ نے یمن کے حوثی باغی گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More