ووٹنگ کے حق کی بحالی اقوام متحدہ کی فیس جمع کرانے پر ممکن ہوئی۔ فیس جنوبی کوریا کی جانب سے تہران کو واجب الادا منجمد رقوم میں سے دی کی گئی۔
ایران کی جانب سے سیئول نے 28ملین ڈالر کی ادائیگی کی ۔ دو جنوبی کوریائی بینکو ں میں اس وقت ایران کے 7ارب ڈالر منجمد ہیں جو جنوبی کوریا کو تیل کی فروخت پر تہران کو واجب الادا ہیں۔
جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ کے مطابق اقوام متحدہ کو ادائیگی ایران کی درخواست پر کی گئی۔
ایران پر امریکی معاشی پابندیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی پائی جاتی ہے جبکہ ایران کو واجب الادا اربوں ڈالر کے مالیاتی اثاثے مختلف ممالک میں منجمد ہیں۔
فیس کی عدم ادائیگی پر ایران کے ووٹنگ حقوق رواں ماہ معطل کردیے گئے تھے۔ ایران کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تہران بروقت فیس کی ادائیگی نہیں کر پایا۔
اگلی پوسٹ