استنبول میں شدید برفباری، ائیرپورٹ بند

ترکی کے سب سے بڑے شہر میںشدید برف باری کی وجہ سے شاپنگ مالز بند جبکہ ٹریفک میں خلل آیا ہے۔
استنبول ہوائی اڈے نے منگل کی دوپہر تک تمام پروازیں روک دیں۔ ترکی کے اسٹیٹ ائیر پورٹ اتھارٹی کے مطابق مسلسل خراب موسمی حالات کی وجہ سے ائیرپورٹ کے رن وے پر ہوائی جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آ ف نہیں ہو سکتا۔
ترکی کے استنبول ائرپورٹ نے شہر میں شدید برف باری کی وجہ سے پروازوں کی آمدورفت کے معطل کئے جانے والے سلسلے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ جبکہ ترکی سمیت ملحقہ یورپی ملکوں میں گذشتہ دو روز سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
استنبول کے گورنر نے پیرکی شب صوبے میں ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئےمیونسپل علاقوں اور شاہراہوں پر پھنسی گاڑیوں کو ریسکیو کرنے کی غرض سے تمام متعلقہ محکموں میںعملے کی چھٹیاں بھی ختم کر دی ہیں۔
ترکی کے اسٹیٹ ایئرپورٹ اتھارٹی کے سربراہ، حسین کیسکن کے مطابق مسلسل برف باری کی وجہ سے استنبول ائرپورٹ کے رن وے پر ہوائی جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ممکن نہیںجسکی وجہ سے پروازوں کی بندش کو پہلے منگل کی دوپہر1 بجے تک بڑھایا گیا تھا۔مگر اب اس کورات تک مزید بڑھا دیا گیا ہے۔اور اگر موسم میں بہتری نہ آئی تو ائرپورٹ کی بندش کو مزید بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
اتوار اورپیر کیدرمیانی شب ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں شدید برف باری کے بعد میگا ایئرپورٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4بجے تک بند کیا گیا تھا مگر خراب موسمی حالات کی وجہ سے جہاںزمینی ذرائع آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئے ہیں ساتھ ہیاستنبول ائرپورٹ کا رن وے بھی برف کی دبیز تہہ کے نیچے دبا ہواہے۔
دریں اثنا ترکش ایئر لائن نے بدھ کی رات 12بجے تک استنبول ایئر پورٹ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More