ریاض (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سعودی عرب میں قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ، جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کے معاہدے اور نشہ آور اشیاء کے غیر قانونی کاروبار کے انسداد میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے مسودوں کی منظوری دی گئی ۔
کورونا وبا کے بعد پہلی بار سعودی کابینہ نے اجلاس میں شرکت کی ۔